سیاسیات

موجودہ فوجی قیادت نواز شریف کے بارے میں کیا خیالات رکھتی ہے؟

پاکستان کے عوام کا ایک مخصوص طبقہ خاص کر تحریک انصاف کے حامی اکثر یہ بات کہتے پائے جاتے ہیں کہ انہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ موجودہ عسکری قیادت یعنی کہ اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کو واپس اقتدار میں کیوں لانا چاہتی ہے؟ یا کم از کم انہیں اس حوالے سے سہولت کیوں دی جا رہی ہے؟

لیکن اس کا واضح جواب نہیں ملتا۔ اسی سوال کے تناظر میں ملک کے معروف صحافی سہیل وڑائچ کا تازہ ترین کالم خبروں کی زینت بن رہا ہے۔

سہیل وڑائچ نے نواز شریف کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کی سوچ کا نکتہ نظر واضح کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ موجودہ عسکری قیادت کی سوچ تک تو ابھی ہم اخبار نویسوں کی براہ راست رسائی ممکن نہیں ہوئی لیکن بالواسطہ طور پر جو اطلاعات پہنچ رہی ہیں ان کے مطابق قیادت کو یہ احساس ہے کہ نواز شریف کے سابقہ دور میں معیشت ترقی کی راہ پر گامزن تھی،

اسے ختم کرکے زیادتی کی گئی اور ملک کا معاشی زوال شروع ہوگیا، جس طرح سے نواز شریف کے خلاف مقدمات بنائے گئے اور اداروں نے جس طرح کا کردار ادا کیا اس کے حوالے سے بھی موجودہ عسکری قیادت کے شدید تحفظات ہیں۔

کالم نگار کے مطابق یہی وجہ ہے کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ نواز شریف ہی معیشت کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button