پاکستان

کیا ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے لیے نشستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے 20 فی صد سیٹوں میں اضافے پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کے ترجمان نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے نشستوں میں اضافے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، نہ ہی پی ایم ڈی سی نے سیٹیں بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

ترجمان پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ صوبائی اور علاقائی حکام پی ایم ڈی سی سے مناسب منظوری کے بعد نشستیں بڑھا سکتے ہیں، تاہم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایک قومی ریگولیٹری ادارہ ہے، کوئی صوبہ آزادانہ طور پر نشستوں میں اضافے کا اعلان نہیں کر سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button