تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

سردیوں میں ہونٹوں کو پھٹنے سے کیسے محفوظ رکھیں؟

سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی لوگ اپنے ہونٹوں کو لے کر بہت زیادہ فکر مند ہوجاتے ہیں، خشک موسم میں ہونٹ خراب ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی رنگ بھی کھو دیتے ہیں، جبکہ خواتین کی جانب سے ہونٹوں کو بہتر رکھنے کے لئے مہنگے لوشنز کا استعمال کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض افراد کے ہونٹ ان کے جینیاتی عوامل کی وجہ سے سیاہ ہوتے ہیں لیکن خون کی کمی بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ جبکہ سورج کی روشنی یا پانی کی کمی بھی آپ کے ہونٹوں کا رنگ ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

قدرتی گلابی ہونٹوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے چند گھریلو ٹوٹکے:

شہد کو ہونٹوں پر لگائیں، کیونکہ شہد ہونٹوں کی نمی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔

تازہ لیموں کا رس اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر دھو لیں۔لیموں کے رس میں سٹیرک ایسڈ ہوتا ہے جو سیاہ ہونٹوں کو ہلکا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ہونٹوں پر عرق گلاب لگائیں اور چند منٹ بعد دھو لیں کیونکہ گلاب کا پانی اپنی ہائیڈریٹنگ اور سکون بخش خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے، جو آپ کے ہونٹوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔

اپنے ہونٹوں پر تھوڑا سا بادام کا تیل لگائیں اور اسے دھونے سے پہلے چند منٹ لگا رہنے دیں، بادام کا تیل وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے اور ہونٹوں کو نمی بخشنے اور ان کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کھیرے میں ہائیڈریٹنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس لیے کھیرے کا رس اپنے ہونٹوں پر 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں یا کھیرے کے پتلے ٹکڑے اپنے ہونٹوں پر رکھیں۔

ناریل کو انگلی کی مدد سے ہونٹوں پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ناریل کا تیل ہونٹوں کو نمی بخشنے اور ان کی ساخت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ ناریل کے تیل میں پائی جانے والی خصوصیات سے آپ کے ہونٹ محفوظ رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button