تازہ ترینخبریںسیاسیات

محسن نقوی میرا بیٹا ہے٬ زرداری کی اپنی پارٹی لیڈرز پر تنقید

ملک کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے سینئر صحافی حامد میر کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں کافی کھل کر گفتگو کی ہے جس کے بعد سے وہ شہہ سرخیوں میں ہیں۔

ایک جانب بلاول کے ساتھ اپنے تعلق کی نوعیت کا معاملہ تھا تو دوسری جانب وہ نگراں وزیر اعلی’ پنجاب محسن نقوی کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے ہیں اور ان پر تنقید کرنے والے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماوں پر بھی تنقید کردی۔

صحافی حامد میر نے دوران انٹرویو یہ سوال کیا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما محسن نقوی کے حوالے سے کہتے ہیں کہ وہ نگراں وزیر اعلی’ کی بجائے ن لیگ کے پراکسی وزیر اعلی’ ہیں جب کہ آپ اسے اپنا بچہ بھی کہتے ہیں۔

جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں آج بھی اسے اپنا بیٹا کہتا ہوں۔ محسن نقوی کا کام نیوٹرل رہنا ہے۔ اسکی آزاد سوچ ہے۔

وہ ن لیگ کا وزیر اعلی’ نہیں ہے۔ ہمیں کوئی مشکل آتی ہے وہاں تو ہم نوٹس میں لاتے ہیں اور ہماری بات سنی جاتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماوں کو بیچاروں کو کم پتہ ہے۔

یہاں حامد میر نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چن کو کم پتہ ہے؟ جس پر زرداری نے کہا کہ چن کو تو کچھ بھی نہیں پتہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button