تازہ ترینخبریںپاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت، اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت سے متعلق کارروائی کے لیے اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 22 نومبر کو سماعت کرے گا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ میں شامل ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں ضمانت کے لیے اپیل دائر کی تھیں، سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے چیلنج کی تھی۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی تھیں، رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی، لیگل ٹیم کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button