صحتصحت و سائنس

اونچی ایڑی کے جوتے پہننے کے خطرناک نقصانات

اکثر خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ اونچی ہیل کے جوتے پہننے سے وہ زیادہ پرکشش نظر آتی ہیں اس کی وجہ سے ان کا اعتماد بڑھتا ہے تاہم محققین کا کہنا ہے کہ اونچی ہیل کے جوتوں سے کمر میں درد، پنڈلیوں میں کھنچاؤ رہتا ہے۔

اس حوالے سے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر کاشف محمود خان نے بتایا کہ ایک اچھے جوتے کا انتخاب کرتے ہوئے یہ خیال رکھا جائے کہ اونچی ہیل پاؤں اور ریڑھ کی ہڈی کے لئے طویل مدتی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ اونچی ہیل جسم کا توازن خراب کرتی ہے جس کا براہ راست اثر کی ہڈی پر بھی پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیشن ضرور کریں لیکن صحت کا خیال بھی لازمی رکھیں، اس سے نہ صرف پیروں کے جوڑوں اور ٹانگوں کے پٹھوں کی نازک ہڈیوں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ کمر کے نچلے حصے اور یہاں تک کہ گردن اور کندھے کو بھی کافی نقصان پہنچتا ہے۔

ڈاکٹر کاشف محمود نے بتایا کہ ایڑی کا درد ہیل کو مسلسل پہننے کی وجہ سے ہوتا ہے اس کا پہننا پٹھوں کو براہ راست نقصان پہنچارہا ہوتا ہے اس کے علاوہ جب آپ فلیٹ جوتے یا چپل پہنتے ہیں تو یہ درد اور بھی زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button