تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد

پیاز کھانے کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں، زمین کے اندر اُگنے والی اس سبزی، پیاز کے ماہرین کی جانب سے نا صرف طب بلکہ سائنسی اعتبار سے بھی متعدد فوائد بتائے جاتے ہیں، ان فوائد میں سر فہر ست کولیسٹرول کی سطح کا متوازن رہنا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق پیاز کے 100 گرام میں 40 گرام کیلوریز، 89 فیصد پانی، 1.1 گرام پروٹین، 9.3 گرام کاربز، 4.2 گرام شوگر، 1.7 گرام فائبر اور 0.1 گرام فیٹ اور اس کے علاوہ فولیٹ یعنی وٹامن بی 9 بھی پایا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پیاز میں وٹامن بی9 پائے جانے کے سبب یہ حاملہ خواتین کے لیے نہایت موزوں غذا ہے جبکہ وٹامن بی 6 کی موجودگی خون میں لال خلیوں کی افزائش بہتر بناتی ہے اور اس میں موجود انسانی جسم کے لیے بنیادی منرل پوٹاشیم کے سبب بلڈ پریشر متوازن اور دل کی صحت بہتر رہتی ہے۔

روزانہ پیاز کو غذا کا حصہ بنانے پر اہم ترین فائدے ہیں جسے جان کر آپ پیاز کھانا ترک نہیں کریں گے۔

کینسر سے بچاؤ

پیاز میں موجود کچھ مرکبات مختلف کینسر سے تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

امنیاتی نظام

پیاز میں موجود وٹامن سی امنیاتی نظام کو قوت فراہم کرتا ہے اور اس طرح آپ کئی طرح کے انفیکشنز سے بچے رہتے ہیں۔

پیاز میں موجود وٹامنز

پیاز میں کئی اہم وٹامنز اور منرلز خصوصاً وٹامن سی، وٹامن بی سکس، پوٹاشیم اور فولیٹ پائے جاتے جو آپ کی مجموعی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹس خصوصیات

پیاز اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو آکسیڈیٹو تناؤ کو کم کرکے دائمی امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔

قلب کی صحت

پیاز بلڈ پریشر کو توازن میں رکھنے اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل کی صحت کو بڑھاتی ہے اس طرح امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے ضرور رجوع کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button