تازہ ترینخبریںسیاسیات

نواز شریف کی واپسی خطرے میں پڑ گئی

پی پی رہنما عبدالقادر مندوخیل نے کہا ہے نواز شریف کا بیان سن کر ن لیگ والے سکتے میں آگئے ہیں لگتا ہے ان کی واپسی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے کہا ہے شہباز شریف پاکستان آئے اور 24 گھنٹے بعد ہی واپس لندن چلے گئے۔ نواز شریف کا بیان سن کر لگتا ہے ن لیگ والے سکتے میں آگئے ہیں جب کہ نواز شریف کی وطن واپسی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

عبدالقادر مندوخیل نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کی صورت میں ہمیں ن لیگ کی حکومت ہی نظر آ رہی ہے، شہباز شریف کا پرنسپل سیکریٹری اور بیورو کریسی کا سرغنہ توقیر شاہ ن لیگ کا، فواد حسن فواد کا تعلق ن لیگ سے ہے۔ جانبدار نگراں حکومت ہے تو ایسے میں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ کیسے ملے گی۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ جب خیبر پختونخوا نگراں حکومت پر اعتراض آیا تو الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لیا، اب وفاق میں نگراں حکومت سے متعلق الیکشن کمیشن کہاں سویا ہوا ہے اور کس کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ کے پی کی نگراں کابینہ کو فارغ کر دیا گیا تو وفاق کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جنوری میں الیکشن کا اعلان کیا، کیا انہیں نہیں پتہ کہ اُس مہینے میں سردیاں ہوں گی۔ آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن کرانے کا حکم کہاں چلا گیا؟ الیکشن کمیشن ٹرک کی بتی کے پیچھے کس کو لگا رہا ہے، کس کیلیے لیول پلیئنگ فیلڈ بنائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button