Uncategorized

علاج میں 20 منٹ تاخیر سےسانس اورخوراک کی نالیاں پھٹ جاتیں۔رضوان

قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ سے قبل خوراک اور سانس والی نالیاں بند ہوچکی تھیں اور ڈاکٹر نے کہا تھا علاج میں 20 منٹ تاخیر ہو جاتی تو دونوں نالیاں پھٹ جاتیں۔
رضوان نے کہا میں اپنی حالت کے بارے میں بتانا نہیں چاہ رہا تھا، عجیب سی حالت تھی، جب ہسپتال گئے تو میری سانس بالکل رکی ہوئی تھی اور ڈاکٹرز نے کہا کہ میری دونوں خوراک اور سانس والی نالیاں بند ہوچکی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مجھے اس بارے میں نہیں بتایا تھا، میں نے ان سے کئی مرتبہ پوچھا لیکن وہ ٹالتے رہے البتہ ایک نرس نے پوچھنے پر بتایا کہ اگر آپ 20 منٹ لیٹ ہو جاتے تو آپ کی دونوں نالیاں پھٹ جاتیں، آپ کو اب دو راتیں یہاں رہنا پڑے گا۔
انہوں نے بتایا میرے ای سی جی سمیت کئی ٹیسٹ کیے اور میں وہ سب اس لیے بخوشی کروا رہا تھا کیونکہ مجھے یقین تھا کہ میں ان کی بدولت ٹھیک ہو جاؤں گا اور ڈاکٹر صاحب نے مجھ سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ رضوان آپ پاکستان کے لیے سیمی فائنل کھیلیں جس سے مجھے ہمت ملی۔رضوان نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر نے مجھ سے کہا کہ آپ کی حالت ایسی نہیں ہے کہ آپ سیمی فائنل کھیل سکیں جس سے مجھے مایوسی ہوئی،
ڈاکٹر نے کہا کہ سیمی فائنل کھیلنا رسک ہو سکتا ہے لیکن میں نے ان سے کہا کہ اگر میچ کے بعد مجھے کچھ ہوتا ہے تو مجھے دکھ نہیں ہو گا کیونکہ وہ پاکستان کے لیے ہو گا جس سے ڈاکٹرز کو بھی ہمت ملی اور انہوں نے کچھ ایسی چیزیں کیں جس سے مجھے ریکوری میں مدد ملی۔
سفر میں تکیہ اپنے ساتھ رکھنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے گردن سکڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے مجھے میڈیکیٹڈ تکیہ تجویز کیا ہے جس سے سونے میں کافی سکون ملتا۔ یہ تکیہ نظر اس لیے آجاتا ہے کہ میں ایک رات بھی اس کے بغیر سونے کا رسک نہیں لینا چاہتا کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ اس کی بدولت میں جلد صحتیاب ہو سکوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button