Uncategorized

27 سال کی عمر میں ہی فاسٹ باولر عثمان شنواری نے کرکٹ چھوڑدی

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
27 سالہ فاسٹ بائولر نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’’میں نے کمر کی تکلیف سے اب چھٹکارا پالیا ہے اور اس وقت میں مکمل فٹ ہوں، میں نے کرکٹ میں کم بیک کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر اور فزیو کے مشورے کے بعد میں کرکٹ کے طویل دورانیے کے فارمیٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں۔


عثمان شنواری نے لکھا کہ کمر کی انجریز سے بچنے اور اپنے کرکٹ کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے ریڈ بال کرکٹ سے استعفیٰ دے رہا ہوں‘‘۔خیال رہے کہ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 33 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 17 ون ڈے انٹرنیشنل اور 16 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل مقابلے بھی کھیل چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button