تازہ ترینجرم کہانیخبریں

راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا گرفتار ملزم گون ہے؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

اتحاد ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون سے نازیباحرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےاتحاد ٹاؤن میں خاتون کوہراساں کرنیوالاملزم فیضان پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا ، ملزم پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ ہے۔

ملزم کی خاتون کو ہراساں کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صدام چوک اتحاد ٹاؤن کا رہائشی ہے اور وہ خواتین ٹیچرز کو آتے جاتے ہراساں کرتاتھا۔

پولیس نے ملزم سے ریوالور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نےملزم کی گرفتاری کےاحکامات جاری کئے تھے۔

جواب دیں

Back to top button