تازہ ترینخبریںدنیا

بھارتی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام۔ ہو گئی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوک سبھامیں حکومتی اتحاد کی 331 اور اپوزیشن اتحاد کی 144 نشستیں ہیں۔

بھارتی لوک سبھامیں حکومت کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے موقع پر جب وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب شروع کیا تو اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کردیا اور ایوان سے باہر نکل گئے۔
اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے معاملے پر مودی نے لوک سبھا میں 2 گھنٹے 13 منٹ طویل تقریر کی۔

اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر زبانی ووٹنگ کی جس کے بعد اسے مسترد کردیا گیا۔

لوک سبھا میں بھارتی وزیراعظم مودی نے منی پور فسادات پربیان دیا اور کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ملزمان کو سخت ترین سزا دلانے کی کوشش کر رہی ہیں، یقین دلاتا ہوں آنے والے وقت میں منی پور میں امن بحال ہو جائے گا، منی پور کی خواتین اور بیٹیوں کو بتانا چاہتاہوں کہ ملک آپ کے ساتھ ہے.

جواب دیں

Back to top button