تازہ ترینخبریںسیاسیات

‘وعدہ معاف گواہ’ عثمان بزدار نیا دھماکا کرنے کو تیار؟

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان گرفتار ہوچکے ہیں اور انہیں سیشن عدالت نے نا اہل بھی کر دیا ہے۔ تاہم شاید انکی مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔ ملک کے معروف صحافی حامد میر نے اپنے کالم میں عمران خان کے لئے نئی پریشانی کا ذکر کیا ہے۔ 12اگست کو وہ کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے عثمان بزدار اور خسروبختیار سمیت 27افراد کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان غیر ضروری تھا کیونکہ بزدار تو اس اعلان سے دو ماہ قبل تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں۔

پھر یہ اعلان کیوں کیا گیا؟شائد بزدار صاحب اپنے آپ کو بچانے کیلئے ان کو پھنسانے پر راضی ہو گئے ہیں جنہوں نے انہیں وزیر اعلیٰ بنوایا تھا عثمان بزدار دراصل عمران خان کے ویژن کا آئینہ ہے اور عمران خان دراصل جنرل باجوہ کے ویژن کا عکاس ہے۔ ان میں سے کسی نے کسی کے ساتھ وفا نہیں کی۔ ایک دوسرے کے ساتھ بے وفائی اور دھوکہ بازی کے ان کے پاس ایک سو ایک بہانے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button