تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پرامن احتجاج کی کال دے دی

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔

جس کی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اجلاس کی صدارت کی

توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے اور چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

چیئرمین تحریک انصاف کی رہائی کیلئے قانونی چارہ جوئی سمیت آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔

کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پرامن احتجاج کی کال دے دی

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی عدالتِ عظمیٰ سے تحریک انصاف کی نظرِثانی درخواست کی بلاتاخیر سماعت کی بھی اپیل کی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں تنظیمی و سیاسی حکمتِ عملی پر عملدرآمد کا بھی آغاز کر دیا گیا

ٹھوس شواہد کے باوجود ایک متعصّب جج کے نہایت ناقص فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کیا ہے،

پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت ایک جعلی ٹرائل کے ذریعے فیصلہ سنایا گیا اور چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کیا گیا،

چیئرمین تحریک انصاف کی طے شدہ منصوبے کے تحت گرفتاری پر پوری قوم میں شدید ردِعمل کی کیفیت ہے،

معزز سپریم کورٹ چیئرمین عمران خان کیخلاف فیصلے کی اپیل پر بلاتاخیر سماعت کرے،

تحریک انصاف کی اپیل کو چھٹیوں اور دیگر معمولات کا لحاظ کئے بغیر ترجیحی بنیادوں پر سماعت اور فیصلے کیلئے مقرر کیا جائے،

دستور پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، تحریک انصاف کے کارکن اس بے انصافی کیخلاف ملک گیر احتجاج کریں گے،

تحریک انصاف اپنے چیئرمین کی تلقین و ہدایات کی روشنی میں مکمل طور پر پرامن اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرے گی،

تحریک انصاف کے کارکنان عوام کے ساتھ مل کر مکمل نظم و ضبط اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں،

اپنے قائد کو ظلم کے شکنجے اور ظالم کی قید سے رہائی دلوانے کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے،

قوم کے معتبر اور محبوب ترین قائد کو رہا کروائیں گے جو پہلے کیطرح پورے عزم و استقلال سے حقیقی آزادی کی تحریک کی قیادت کریں گے،

پوری قوم ملک میں جاری ظلم و فسطائیت کیخلاف عمران خان کی ہم آواز، آئین و جمہور دشمن سازشیوں کیخلاف کھڑی ہے،

تحریک انصاف کے ذمہ داران چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں سفّاک امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں گرفتار ہوئے بغیر سیاسی و تنظیمی حکمتِ عملی آگے بڑھائیں گے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button