تازہ ترینخبریںسیاسیات

چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف نوسر بازی کا مقدمہ درج

چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیخلاف نوسر بازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں شہزاد اکبر،زلفی بخاری اور فرحت شہزادی بھی نامزد ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف اسلام آباد میں فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرحت شہزادی بھی نامزد ہے، مقدمہ تاجر نسیم الحق کی جانب سے درج کرایا گیا ہے، مقدمے کا مدعی جناح سپر گول مارکیٹ میں گھڑیوں کی خرید و فرخت کا کاروبار کرتا ہے۔

شہری نسیم الحق کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درج کرائی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے توشہ خانے کے تحائف بیچنے کیلئے ہماری دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کیا، گھڑی ، کف لنکس اور دیگر تحائف کی جعلی رسیدیں بنا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میں نے نہ اس نے کبھی ایسی کوئی چیزیں خریدیں اور نہ کبھی بیچیں، چیئرمین پی ٹی آئی ، ان کی اہلیہ بشری بی بی ،شہزاد اکبر،زلفی بخاری، فرح اور دیگر افراد نے توشہ خانے کے تحائف بیچنے کیلئے ہماری دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ اور دستخط استعمال کیا۔

انہوں نے نہ صرف جعلی رسیدیں بنائی بلکہ انہیں اصلی رسیدیں بنا کر پیش کیا جو آزادانہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ رسیدیں جعلی ہیں ۔۔۔۔ہم متعلقہ حکام کو بار بار بتاتے رہے کہ یہ رسیدیں ہماری دکان سے جاری نہیں کی گئیں، ہماری دکان پر کام کرنے والے کسی بندے نے کوئی رسید نہیں دی۔

حقائق واضح کرتے ہیں کہ ملزمان نے فراڈ اور دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے ، جس پر ان کیخلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button