تازہ ترینخبریں

ہفتے کے کس دن ہمیں ہارٹ اٹیک کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے؟

ہارٹ اٹیک کا سامنا بیشتر افراد کو اچانک ہوتا ہے اور فوری طبی امداد نہ ملے تو زندگی سے محرومی کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اب سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ پورے ہفتے میں کس دن لوگوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

پیر وہ دن ہے جب ہارٹ اٹیک کی سنگین ترین قسم کا سامنا ہونے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ بلفاسٹ ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر ٹرسٹ کی اس تحقیق میں آئرلینڈ کے اسپتالوں میں 2013 سے 2018 کے درمیان ہارٹ اٹیک کے باعث زیرعلاج رہنے والے 10 ہزار سے زیادہ مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔

STEMI ہارٹ اٹیک کی سب سے سنگین قسم ہے جس کے دوران دل کی مرکزی شریان مکمل طور پر بلاک ہو جاتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ STEMI کے کیسز کی شرح کاروباری ہفتے کے آغاز میں سب سے زیادہ ہوتی ہے یعنی بیشتر ممالک میں پیر وہ دن ہے جب اس کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button