تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت میں معجزہ، کفن میں سے باپ کو زندہ بیٹا مل گیا

بھارت میں حال ہی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے بعد باپ کی مسلسل تگ و دو بیٹے کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بنگال کے شہر ہورا کے دکاندار ہیلا رام بیٹے  بسوجیت کو شالیمار اسٹیشن پر چھوڑ کر آئے تھے تاہم ایک گھنٹے بعد انہیں ٹرین حادثے کی خبر مل گئی جس کے بعد انہوں نے اپنے 24 سالہ بیٹے کو کال کرکے  بھائی سے رابطہ کرنے کا کہا  لیکن کوئی جواب نہ مل سکا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رابطہ نہ ہونے پر ہیلا رام بغیر وقت ضائع کیے اپنے بہنوئی کے ساتھ 230 کلو میٹر کا سفر طے کرکے حادثے کے مقام پر پہنچ گئے لیکن جائے حادثہ پر بھی  بیٹے کی کوئی اطلاع نہ مل سکی

ھارتی میڈیا کے مطابق  ہیلا رام بہنوئی کے ہمراہ جب وہاں  پہنچے تو  لاشوں کے انبار دیکھے، عملے  نے انہیں لاشیں دکھانے سے انکار کردیا، اسی بحث کے دوران ایک کفن سے ہاتھ کانپتا زخمی ہاتھ  باہر گرگیا، اس ہاتھ کو دیکھتے ہیں ہیلارام پہچان گئے کہ یہ ان کے بیٹے کے ہاتھ ہے جو کہ شدید زخمی تھا۔

بعد ازاں بیٹے کو اسپتال شفٹ کیا گیا جہاں اس کی کئی سرجریز ہوئیں اور ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button