تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کا کیس، حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے کیس میں 5 مئی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکم نامہ کے مطابق سیاسی جماعتوں کے مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے سیاسی معاملات مذاکرات اور اتفاق رائے سے ہی بہتر انداز میں حل ہوسکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ توقع ہے سیاسی جماعتیں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات پر متفق ہوجائیں گی پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں نے مذاکراتی عمل پر اپنی اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔

حکمنامہ کے مطابق سعد رفیق نے بتایا کہ ایک ساتھ انتخابات کرانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے سعد رفیق نے کہا مذاکرات جاری رہے تو تاریخ پر بھی اتفاق ہوجائے گا جب کہشاہ محمود قریشی نے جواب میں مذاکرات میں پیش رفت پر مایوسی کا اظہار کیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button