تازہ ترینخبریںدنیا

افغانستان: 60 طلبات کو سکول میں زہر دیے جانے کا انکشاف

افغانستان: 60 طلبات کو سکول میں زہر دیے جانے کا انکشاف

افغانستان کے شمالی صوبے سر پل کے ضلع سانچارک میں پولیس کے مطابق 60 طالبات کو ان کے سکول میں زہر دیے جانے کے بعد ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سر پل کے پولیس ترجمان دین محمد نظری نے بتایا کہ ضلع سانچارک میں کچھ نامعلوم افراد لڑکیوں کے سکول میں داخل ہوئے اور کلاسوں کو زہر آلود کردیا، جب طالبات کلاسوں میں آئیں تو وہ اس سے متاثر ہوگئیں۔

تاہم پولیس ترجمان نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ کس قسم کا زہر استعمال کیا گیا یا اس واقعے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت ٹھیک ہے جبکہ کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button