انتخاباتتازہ ترینخبریں

بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پوزیشن واضح ہو گئی۔

اب تک سندھ بھر میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ، چیئرمین ،وائس چیئرمین اور جنرل ممبر کی کیٹیگری میں مخصوص نشستوں کے ساتھ پارٹی پوزیشن صوبائی الیکشن کمیشن آفس نے جاری کردی۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ بھر میں 9569 نشستوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

جی ڈی اے 909 نشستوں کے ساتھ دوسرے پر موجود ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف799 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جماعت اسلامی 601 نشستوں کے ساتھ چوتھے اور جے یو آئی 293 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button