انتخاباتتازہ ترینخبریں

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ

الیکشن کمیشن نے رواں سال اکتوبر میں انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے بیوروکریسی کے تعاون کیلئے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کیلئے آر اوز کو بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کچھ روز میں ریٹرننگ آفیسرز (آراوز) کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے الگ الگ ریٹرننگ آفیسرز (آراوز) تعینات کئے جائیں گے، ای سی پی نے آر اوز کیلئے ممکنہ افسران کی اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا۔،

الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سے حتمی تجاویز طلب کرلی گئیں، قانون کے مطابق عام انتخابات کیلئےشیڈول سے2ماہ پہلے ریٹرننگ افسران کی تقرری لازمی ہے۔

الیکشن کمیشن وفاقی وصوبائی حکومت کےافسران میں سے بھی آراوز، ڈی آر اوز،اے آر اوز لگائے گا، الیکشن کمیشن اکتوبر 2023 میں عام انتخابات کی مناسبت سے تیاریاں کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button