تازہ ترینخبریںسیاسیات

مبینہ طور پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ کی فرانس سے افسوسناک وائرل ویڈیو، معاملہ کیا ہے؟

مبینہ طور پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ کی فرانس سے افسوسناک وائرل ویڈیو، معاملہ کیا ہے؟
ایک وائرل ویڈیو کے بعد قوم یہ جان پائی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ ان دنوں فیملی کی ساتھ فرانس میں ہیں جہاں ایک نوجوان کی جانب سے بدتمیزی اور نازیبا زبان کا استعمال کیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مختلف نیوز ویب سائٹس کی جانب سے اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو فرانس کی ہے اور ویڈیوبنانے والا نوجوان افغان شہری ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنرل ر قمر جاوید باجوہ بیرون ملک نیلی پولو شرٹ، پینٹ اور جوگرز پہنے اپنی اہلیہ کے ساتھ سڑک کنارے خواشگوار موڈ میں براجمان ہیں اور وہ آپس میں گپ شپ میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ویڈیو میں پشتو بولنےو الا یہ شخص بد کلامی کرتا ہے جس کے جواب میں جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کہتے ہیں کہ میں آرمی چیف نہیں ،سابق آرمی چیف اس شخص کو ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ ویڈیو نہ بنائیں۔ میں ابھی پولیس کو بلاتا ہوں۔

سابق آرمی چیف کی جانب سے منع کرنے کے باوجود ویڈیو بنانے والا شخص باز نہ آیا اور ویڈیو بناتا رہا اور بد زبانی کرتا رہا۔ اس ویڈیو کی سوشل میڈیا پر مذمت کی جا رہی ہے تو کہیں اس کے حق میں بھی کمنٹس سامنے آرہے ہیں۔

جبکہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لیکر 2 دھڑے بن چکے ہیں ۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے سابق آرمی چیف اور ان کی اہلیہ کے ساتھ اس قسم کے رویے اور برتاؤ کی مذمت کی اور کہا کہ ان کی بیوی کا اس کے اعمال سے کوئی لینا دینا نہیں تھا اس لیے انہیں طنز کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے تھا

لیکن دوسری طرف بعض سوشل میڈیا صارفین اسے مکافات عمل کا نام دے رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button