تازہ ترینخبریںکاروبار

میک اپ سے متعلق مسودہ قانون منظور

قومی اسمبلی نے میک اپ سے متعلق مسودہ قانون منظور کرلیا ، جس کے تحت جعلی کاسمیٹک بنانے پر 3 سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے میک اپ سے متعلق مسودہ قانون منظور کرلیا ، پاکستان جنرل کاسمیٹکس اتھارٹی کے قیام کے مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔

قانون کے متن میں کہا گیا کہ جعلی کاسمیٹک بنانے پر 3 سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ملے گی جبکہ ملک میں میک اپ کے سامان کی درآمد و برآمد، تیاری اور خرید و فروخت کو منظم کیا جائے گا۔

مسودہ قانون میں بتایا گیا ہے کہ اب کاسمیٹکس کے معیار، لیبلنگ، پیکنگ کو ریگولیٹ کیا جائے گا، مینوفیکچرنگ،اسٹوریج،تقسیم اورفروخت کواتھارٹی کے تحت ریگولیٹ کیاجائے گا۔

قانون کے تحت جعلی مصنوعات بنانےپرسخت کارروائی ہوگی، جعلی میک اپ بنانے پر مشینری ضبط اورجعل سازی کے مقام کو سیل کردیا جائے گا۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ عالمی کاسمیٹک مارکیٹ کا حجم 341 ارب ڈالر ہے، 2030 تک کاسمیٹکس مارکیٹ 560 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ 2030 تک عالمی کاسمیٹکس مارکیٹ کی سالانہ شرح نمو 5.1 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

قانون سازی کا مقصد کاسمیٹکس انڈسٹری کی ترقی، صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور قانون سے معیشت میں کاسمیٹکس کی صنعت کے شراکت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ایکٹ کے تحت پاکستان جنرل کاسمیٹکس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی ، اتھارٹی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہوگی اور اتھارٹی مالی سال کے اختتام کے 3ماہ کے اندروزیراعظم کواپنی سالانہ رپورٹ پیش کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button