تازہ ترینخبریںکاروبار

ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی کے پیچھے اسحاق ڈار کا کیا کردار ہے؟

اوپن مارکیٹ میں روپےکی قدر مستحکم ہوئی ہے اور ڈالر 11 روپے سستا ہو کر 300 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کم ہو کر 311 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ انٹربینک میں ڈالر 285 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس حوالے سے ملکی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کردار سامنے آرہا ہے۔

پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہےکہ پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں اتنی کمی ہوئی ہے، اور اس حوالے سے انہوں نے ایک فون کال کا ذکر کیا ہے۔ ملک بوستان کا کہنا ہےکہ کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سےکریڈٹ کارڈ کے لیے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے پوچھا انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق اتنا کیوں ہوگیا؟ میں نے بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کے لیے ڈالر خرید رہے ہیں جس سے اوپن مارکیٹ پر اثر پڑا ہے۔

ملک بوستان کے مطابق اسحاق ڈار نے بروقت فیصلہ کیا اورکل سرکلر جاری کیا جس میں کمرشل بینکوں کو کہا گیا کہ ڈالر ایکسچینج کمپنی کے بجائے انٹربینک سے خریدسکتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ 31 جولائی تک یہ ٹیسٹنگ پیریڈ ہے، ان شاء اللہ ڈالرکا ریٹ مزید گرےگا، اسحاق ڈار کے فیصلے سے حاجیوں کو بہت فائدہ ہوگا، حاجی ڈالر 315 روپےکا لے رہے تھے، اب 285 روپےکا لیں گے، ڈالر کو گرانا مشکل نہیں ہوتا اسے برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button