تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

کیا آپ کو پتہ ہے کہ دنیا میں پہلی مرتبہ چٹنی کس لیے اور کون سی بنائی گئی تھی ؟

کیا آپ کو پتہ ہے کہ دنیا میں پہلی مرتبہ چٹنی کس لیے اور کون سی بنائی گئی تھی ؟

چٹنی ایک سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کیلئے خیال کیا جاتا ہے کہ پہلی چٹنی بھارت میں شاہ جہاں کے دور حکومت میں ان کے بیمار ہونے پر بنائی گئی۔

شاہ جہاں کے حکیم نے مشورہ دیا تھا کہ شاہ جہاں کو کوئی ایسی چیز کھلا ئی جائے جو ذائقہ دار بھی ہو اور مصالحہ دار بھی، یہی نہیں کھانا ایسا ہونا چاہیے کہ آسانی سے ہضم بھی ہو سکے۔

پہلی چٹنی کون سی بنائی گئی تھی؟

پودینے اور املی کی چٹنی وہ پہلی چٹنی ہے جو ان دو اجزا سے ملا کر بنائی گئی تھی اور اس کے بعد کھجور کی میٹھی چٹنی شاہ جہاں کیلئے بنائی گئی۔

دنیا بھر میں مختلف اقسام کی چٹنی بنائی جاتی ہیں کوئی کھٹی تو کوئی میٹھی ہوتی ہے، تیز مرچ مصالحوں کے ساتھ بھی چٹنی بنائی جاتی ہےاس کے علاوہ موسم کے اعتبار سے بھی چٹنی بنائی جاتی ہے، گرمیوں میں کچے آم کی چٹنی، املی آلو بخارے کی چٹنی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button