تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

منوج باجپائی کا کل اثاثہ کتنا ہے ؟ حیران کن تفصیلات

منوج باجپائی کا کل اثاثہ کتنا ہے ؟ حیران کن تفصیلات جانیئے

بالی وُڈ کے اداکار منوج باجپائی کی نئی فلم ’صرف اِک بندہ کافی ہے‘ کی ریلیز کے بعد ان کی اداکاری کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

1998 میں فلم ’ستیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والے منوج باجپائی سے ایک انٹرویو میں ان کی کل دولت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی کل مالیت 170 کروڑ روپے کی ہے ۔

ٹی وی چینل ’آج تک‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے اثاثوں کی کُل مالیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے منوج باجپائی نے کہا کہ وہ اتنا کما چکے ہیں کہ اپنی اہلیہ شبانہ رضا اور بیٹی ایوا نیلا کے ساتھ ایک محفوظ مستقبل گزار سکتے ہیں۔

منوج باجپائی کا تعلق ویسے تو ریاست بہار سے ہے لیکن وہ ممبئی کے ساحلی شہر میں رہتے رہے ہیں۔
اس بارے میں منوج باجپائی ںے کہا کہ ’میں جنوبی ممبئی کا نہیں ہوں نہ باندرا کا ہوں۔ میں ابھی بھی لوکھنڈوالا اندھیری میں رہتا ہوں۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں سنیما اور اس فلم انڈسٹری کے درمیان میں نہیں ہوں۔ میں نے یہ طے کیا تھا کہ میں فلم انڈسٹری کی باؤنڈری پر بیٹھا ہوں۔ یہ میرا انتخاب رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button