تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کا ساتھ دینے سے متعلق پرویزالہٰی کا اہم اعلان

قریبی رفقا کی جانب سے ساتھ چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کا عمران خان سے متعلق دوٹوک بیان آگیا۔

پرویزالہٰی نے عمران خان کا ڈٹ کر ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ دیوار کی طرح کھڑے ہیں اقتدار آنے جانےکی چیز ہے یہ اختیار صرف اللہ کے پاس ہے جو عزت اللہ دیتا ہے اسےکوئی بھی نہیں لے سکتا۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ مجھے عمران خان نے جو بھی عہدہ دیا ہے میں نے اس سے وفا کی، میں بالکل چوہدری وجاہت کیخلاف نہیں ہوں چوہدری وجاہت نےجو بھی فیصلہ کیا ہے مجھےاس پر کوئی رنج نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری وجاہت کے فیصلے پر مونس الٰہی کو بھی کوئی رنج نہیں ہے مونس الٰہی اور میں عمران خان کیساتھ دیوار کی طرح کھڑےہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانیے کی مکمل حمایت کرتے ہیں فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے اور یہ ہمارا اپنا وطن ہے غلط فہمیاں ایک الگ چیز ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہونےچاہئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button