تازہ ترینخبریںپاکستان

مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران شاندار خدمات پر افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔

51 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 22 افسرا و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ دو جوانوں کو اقوام متحدہ کے خصوصی میڈل کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی، اس موقع پر آرمی چیف نے 25 مئی کو یوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا اعلان کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلاشبہ شہدا کی فرض شناسی، عظیم قربانیوں کے طفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسر کررہے ہیں، شہدا کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج بطور ادارہ اپنے سے منسلک ہر فرد اور ان کے لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے، ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابل فخر اور فقید المثال ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ افواج پاکستان کا ہر سپاہی اور افسر علاقائی، لسانی، سیاسی تعصبات، امتیازات سے بالاتر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ افواج پاکستان کا ہر سپاہی اور افسر صرف فرائض، ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے، حالیہ دنوں میں فوجی تنصیبات، شہدا کی حرمتوں پر حملے انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button