تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

’عمران خان کی گرفتاری کے وقت کی فوٹیج چوری‘

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کے وقت کی سی سی ٹی وی چوری ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عبدالقادر ٹرسٹ کیس میں اس وقت رینجرز نے اسلام آبادہائیکورٹ کے ڈائری روم سے گرفتار کیا تھا جب وہ بائیومیٹرک کے لیے وہاں موجود تھے۔

واقعے کی موبائل سے بنائی گئی چند ویڈیوز میڈیا پر آئی تھیں جس میں عمران خان کی گرفتاری کو دیکھا جاسکتا ہے۔

آج جب اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو عدالت نے گرفتاری کےوقت کی سی سی ٹی وی چوری ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیئے کہ ہائیکورٹ سےسی سی ٹی وی فوٹیج چوری ہوئی ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہےکہ ہائیکورٹ سے بھی فوٹیج چوری ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button