تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

ظل شاہ کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک اور مقدمے میں ریلیف مل گیا، عدالت نے ظل شاہ کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظل شاہ کیس میں عمران خان کی راہداری ضمانت 22مئی تک منظور کرلی ہے۔ عمران خان کو50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

قبل ازیں عمران خان کی لاہور میں درج مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم عدالتوں کے احترام میں پیش ہوئے ہیں، عمران خان پر سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان جس وقت نیب تحویل میں تھے تب بھی ان پر مقدمات درج ہوئے، ہم لاہور کی متعلقہ عدالت تک جانا چاہتے ہیں۔

عمران خان پر سیاسی مقدمات قائم کیے گئے ہیں، عدالت لاہور جانے تک راہداری ضمانت منظور کرے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد راہداری ضمانت22مئی تک منظور کرلی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 121مقدمات کی درخواست پرسماعت ہوئی، جے آئی ٹی سربراہ نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

وکیل عمران خان نے بتایا کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا، عمران خان کو کالر سے گھسیٹ کر لے جایا گیا، تذلیل کی گئی۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ہمارے روبرو نہیں ہے اور کارروائی مکمل ہونے پر سماعت ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button