تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

پولیس لائنز میں عمران خان کی وکلا سے ملاقات ، کیس کے حوالے سے مشاورت

پولیس لائنز میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وکلا نے ملاقات کی اور کیس کے حوالے سے مشاورت کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلاشیرافضل،خواجہ حارث ،بیرسٹر گوہرپولیس لائنز پہنچے ، جہاں انھوں نے عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وکلا عمران خان سے کیس کے حوالے سے مشاورت کررہے ہیں۔

پولیس لائنز کی آفیسرز رہائشگاہ نمبر 11کوعدالت کا درجہ دیا گیا ہے ، جہاں کچھ دیر میں سماعت شروع ہوگی۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button