تازہ ترینخبریںپاکستان

پولیس لائنز کے باہر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، اے سی پوٹھوہار زخمی

پولیس لائنز کی عمارت کے باہر موجود نامہ نگار شہزاد ملک کا کہنا ہے کہ اس مقام پر مظاہرین جمع ہونا شروع ہوچکے ہیں جبکہ سکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اے سی پوٹھوہار زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے اور اب مظاہرین کی سلسلہ وار آمد کے ساتھ مزید جھڑپوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شہزاد ملک کا کہنا ہے کہ ایچ الیون میں واقع پولیس لائنز کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی جا رہی ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔ قریب 100 کے مظاہرین وہاں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button