تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد سے قبل سیکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ آمد سے قبل سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمان خان کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے میں آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے۔ ان کی عدالت آمد سے قبل ہائیکورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف تمام دکانیں مکمل طور پر بند ہیں جب کہ امن و عامہ کے پیش نظر جی ٹین موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر ڈائیورشن لگا دی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف تعینات کر دی گئی ہے جب کہ بکتر بند گاڑی بھی عدالت کے باہر پہنچا دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان لاہور سے عدالت میں پیشی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں اور ان کا قافلہ لاہور اسلام آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں انٹر چینج پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے جہاں عدالت میں پیشی کے وقت درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم اپنی درخواست میں آج ہی کیس کی سماعت مقرر کرنے کی استدعا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button