تازہ ترینخبریںسیاسیات

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی حمایت کردی

 وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق نے پی ٹی آئی سےمذاکرات کی حمایت کردی اور کہا کہ پاکستان کیلئے ایک دوسرے سے بات کرنے ہی میں عافیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق پی ٹی آئی سےمذاکرات کے حامی نکلے، اپنے ٹوئٹر پیغام میں سعد رفیق نے کہا کہ
میں پی ٹی آئی سے بات چیت کےحق میں ہوں اورجماعت کےاندراپنی رائےبھی دےچکاہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ سازشوں اور بہتان تراشی سے ماحول کوعمران خان نےپراگندہ کیا، عدم اعتماد کے ماحول میں بات چیت کیسےہو ؟ ہوجائے تو نتیجہ خیز کیسےھو؟

سعد رفیق نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘پاکستان کیلئےایک دوسرےسےبات کرنےہی میں عافیت ہے، اگربات ہوئی تواس میں سب شریک ہونگے،کچھ براہ راست کچھ بلواسطہ ، ایجنڈا آئینی دائرہ کارمیں رہتےہوگاون پوائنٹ نہیں۔’

خیال رہے پی ٹی آئی سے مذاکرات پراتحادی رہنماتقسیم ہوگئے، وزیراعظم ہاؤس میں حکومت اور اتحادیوں کے اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اپوزیشن سے مذاکرات کی تجویز دی ، خالد مگسی، چوہدری سالک،محسن داوڑ اورایم کیوایم نے بلاول کی ہاں میں ہاں ملائی۔

مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا عمران خان سیاسی قوت نہیں، پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی ضرورت نہیں۔

شاہ زین بگٹی نےمذاکرات پر تو آمادگی ظاہرکی لیکن عمران خان پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں تاہم اجلاس میں اتحادیوں کی اکثریت مشروط مذاکرات پر رضامند ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button