تازہ ترینخبریںسیاسیات

مرتضیٰ جاوید عباسی کا چیف جسٹس سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال

مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے چیف جسٹس پاکستان سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ جاوید عباسی نے تناول میں گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے، ساتھ ہی چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کا کارکن بھی کہہ دیا۔

انھوں نے خطاب کے دوران کہا کہ چیف جسٹس پاکستان پی ٹی آئی کے کارکن بن گئے ہیں۔

تناول کے عوام نے اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا، اور ن لیگی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ن لیگ گیس نہیں بلکہ لالی پاپ دے رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button