تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کے مدعی ایس ایچ او انتقال کر گئے

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کے مدعی ایس ایچ او انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے واقعے میں مقدمے کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد بھدر کا ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال ہو گیا۔

عامر شہزاد ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیر آباد تھے، عمران خان پر حملے کا مقدمہ عامر بھدر کے بیان پر سٹی وزیر آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 03 نومبر 2022 کو وزیرآباد سے گزرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے تھے جب کہ معظم نامی ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button