تازہ ترینخبریںسیاسیات

آج پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ کر لاڈلے عمران کو پیش کی گئی

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ کر لاڈلے عمران کو پیش کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج کا فیصلہ سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو ری رائٹ کرکےکیاگیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  آج پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ کر لاڈلے عمران کو پیش کی گئی لو بیٹا پھر توڑ دو تا کہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی میں دوبارہ سلیکٹ کیا جائے۔

سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر نے کہا کہ 2018 میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا، وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھا لی ہے ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری، ون مین شو کیخلاف سپریم کورٹ اکثریت نے بغاوت کردی۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وقت آگیا ہے پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو آئینی، قانونی ہاتھوں سے روک دے، وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ مسترد کر دینا کافی نہیں ہے آئین، قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button