تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ہتھنی کا معائنہ کرنے کیلئے عالمی ماہرین کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

عالمی ماہرین کی فور پاز کی ٹیم ہتھنی کا معائنہ کرنے کیلئے پاکستان چڑیا گھر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ماہرین کی ٹیم ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان اور کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کا اجلاس ہوا، عالمی ماہرین کی سات رکنی ٹیم نے ہتھنی نور جہاں کے علاج کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہتھنی کے طبی معائنہ اور علاج کے دوران ٹیم کو سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں، ٹیم ہتھنی کی صحت سے متعلق مکمل جائزہ لے گی اور علاج کرے گی۔

ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ عالمی ماہرین نے انتظامات پر اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہتھنی کے علاج کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گے، علاج کے لئے تمام ادویات، ایکسرے اور دیگر تمام چیزیں فراہم کی گئی ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے مزید کہا کہ ہتھنی کے انکلوژر میں عالمی ماہرین کی ٹیم کو پر سکون ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ بھرپور طریقے سے ہتھنی کا علاج کرسکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button