تازہ ترینخبریںپاکستان

جسٹس ہلالی نے پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنرکے پی حاجی غلام علی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ کی نئی چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں نگراں حکومت کے وزرا ، ہائی کورٹ کےجج صاحبان اور وکلا نے شرکت کی۔

تقریب میں جسٹس مسرت ہلالی نے چیف جسٹس کےعہدے کا حلف اٹھایا ،گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نئی چیف جسٹس سےحلف لیا۔

خیال رہے 8 اگست 1961 کو پشاور میں پیدا ہونے والی جسٹس مسرت ہلالی نے خیبرلا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1983 میں وکالت کا آغاز کیا۔

سال 1988 میں ہائی کورٹ جبکہ 2006 میں سپریم کورٹ کا لائسنس بھی حاصل کیا ، جس کے بعد 2013 میں پشاور ہائیکورٹ کی ایڈیشنل جج تعینات ہوئی اور 2014 میں مستقل جج بن گئی۔

جسٹس مسرت ہلالی نے 2007 کی وکلا تحریک میں مرکزی سرگرم رکن رہیں اور احتجاجی مظاہروں میں مرد وکلاء کے شانہ بشانہ رہی۔

جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائی کورٹ بار کی نائب صدر ، سیکرٹری، خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور پہلی صوبائی محتسب کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کی خواتین وکلا نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور پہلی خاتون چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کو خوش آئیند قرار دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button