تازہ ترینخبریںپاکستان

مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگڈر اور ہلاکتیں، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر

 صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ہونے والی بھگدڑ سے ہلاکتوں پر کاررواٸی کا حکم دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آٹے کی مفت تقسیم میں بھگدڑ سے ہلاکتوں پر کاررواٸی کے لیے درخواست داٸر کر دی گٸی۔

درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملک بھر میں آٹے کی تقسیم میں شدید بدنظمی کی وجہ بھگڈر کے واقعات پیش آرہے ہیں جس کی وجہ سے کئی افراد کی جان چلی گئی

درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے مفت آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار انتہاٸی ناقص ہے جس کی وجہ سے عوام میں پریشانی کے باعث بھگدڑ مچ جاتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تقسیم کے ناقص طریقہ کار پر ذمہ داروں کے خلاف کاررواٸی کا حکم دیا جائے جبکہ آٹے کا معیار بھی عالمی لیب سے چیک کروانے کی استدعا کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اندوہناک واقعہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری میں پیش آیا تھا جہاں راشن کی تقسیم کی جارہی تھی، تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد خواتین بے ہوش ہوگئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button