تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پیپلزپارٹی کی شدید مخالفت کے باوجود مسلم لیگ ن کا ‘فری آٹا اسکیم’ شروع کرنے کا انکشاف

 پیپلزپارٹی کی شدید مخالفت کے باوجود مسلم لیگ کا فری آٹا اسکیم شروع کرنے کا انکشاف سامنے آیا ، پیپلزپارٹی نے فری آٹا کے بجائے شہریوں کو پیسے دینے کی تجویز دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق فری آٹا اسکیم پر مسلم لیگ ن کے سولو فلائٹ لینے کا انکشاف سامنے آیا ، ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نے اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود فری آٹا سکیم کا آغاز کیا، پیپلزپارٹی نے فری آٹا سکیم کی شدید مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم، کابینہ میں تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی مخالفت کے باوجود مفت آٹا اسکیم شروع کی، پیپلزپارٹی نے فری آٹا کے بجائے شہریوں کو پیسے دینے کی تجویز دی تھی، پیپلزپارٹی کی بزریعہ بینظیر سپورٹ پروگرام پیسے دینے کی تجویز تھی

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button