تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیشی کے لیے روانہ ہو گئے۔

عمران خان کا قافلہ موٹر وے پر سکھیکی انٹرچینج کراس کر گیا۔

عمران خان اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس میں آج پیشی کے دوران درج مقدمات کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

عمران خان 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

سابق وزیرِ اعظم کی عبوری ضمانتوں کے لیے آج ہی ڈائری برانچ سے نمبر لگنے کا امکان ہے۔

عمران خان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ رمنا، سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔

ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی استدعا کی جائے گی۔

کیپیٹل پولیس عمران کی پیشی سے لاعلم؟

دریں اثناء تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آج اسلام آباد کی کسی عدالت میں پیشی کے حوالے سے کیپیٹل پولیس کے پاس کوئی کنفرم اطلاع نہیں۔

ترجمان کیپیٹل پولیس کا اس ضمن میں مؤقف تھا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کر یں گے۔

عدالتی احکامات کے مطابق عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ اشخاص کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی، اگر ماضی کے طرزِ عمل کو اپنایا گیا تو اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام قانونی طریقے بروئے کار لائے گی، قانون کی مکمل عمل داری برابری کی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ہر صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں جن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی موومنٹ کے مطابق تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button