تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

فرضی لڑائی کر کے میری موت کے ڈرامے کو حادثہ قرار دینا تھا، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر فرضی لڑائی کرکے میری موت کے ڈرامے کو حادثہ قرار دینا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف سازشوں کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں اظہار کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے ہیں۔

عمران خان نے اس حوالے سے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر وہاں کے مناظر پر مبنی ویڈیو بھی شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے میں داخل ہوتے ہی مجھے جن مناظر کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ مجھے جیل میں ڈالنا نہیں چاہتے تھے بلکہ ان کا مقصد فرضی لڑائی کرکے میری موت کے ڈرامے کو حادثہ قرار دینا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button