تازہ ترینتحریکخبریں

اسمبلی تحلیل کو 61 دن گزر گئے ، انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے ، تیمور سلیم جھگڑا

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سینئر رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود انتخابات نہ کرنا توہین عدالت ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہوئے 61 دن گزر گئے ، حکومت انتخابات کروانے سے پس و پیش کر رہی ہے۔ انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے، حیلے بہانے یا کسی کی خواہش پر انتخابات ملتوی نہیں کیے جاسکتے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سیلاب، امن و امان، فنڈز کی کمی کو انتخابات کروانے میں تاخیر کا بہانہ نہیں بنایا جاسکتا۔ آئین پر عمل درآمد نہ ہونے سے ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button