تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان سے معاہدے کو ایٹمی پروگرام سے جوڑنے کی خبریں غلط ہیں ، IMF

آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پیریز نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کو نیوکلیئر پروگرام سے جوڑنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ایسٹر پیریز نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں، ہمارے مذاکرات صرف معاشی پالیسی پر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات معاشی مسائل اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنے پر ہورہے ہیں۔

ایسٹر پیریز کا کہنا تھا کہ مذاکرات آئی ایم ایف کی پالیسی کے مطابق معاشی استحکام کی بحالی کیلئے ہورہے ہیں۔ پاکستان سے مذاکرات کا محور میکرو اکنامک استحکام اور مالی استحکام لانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button