تازہ ترینتحریکخبریں

اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے فاشزم کی مثال نہیں ملتی۔

عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس بغیر وارنٹ پی ٹی آئی کارکنوں کو اغواء کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے، کارکن موجود نہ ہو تو ان کے 10 سال سے کم عمر بچوں کو اٹھایا جاتا ہے۔

چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم تمام کارکنوں اور ان کے بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکن راجہ شاہد کو پھلگراں سے گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ماڈل ٹاؤن ہمک سے 3 اور بھارہ کہو سے 10 کارکن گرفتار کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار کارکن جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث تھے۔

دوسری جانب تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button