
سابق چیئرمین شکایت سیل وزیرِ اعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان کو نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں گھر کے باہر سے اغواء کر لیا۔
ٹوئٹر پر بیان میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نااہل حکمران زیادتیوں کی انتہا کیے جا رہے ہیں۔
سابق چیئر مین شکایت سیل وزیر اعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سے اغواء کر لیا۔ شہباز شریف کے دور میں لا پتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔سیلاب متاثرین کی امداد میں پاک آرمی اور ترکش سوسائٹی کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ کام کیا۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 9, 2023
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ وفاقی اور نگراں پنجاب حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد میں پاک آرمی اور ترکش سوسائٹی کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ کام کیا۔
زبیر احمد کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں نامعلوم افراد کو زبیر احمد کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے