تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لیاری ، گینگ وار ، اہم کمانڈر ، گرفتار

پولیس افسر کو زخمی کرنے والا لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

چھاپے کے دوران ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہے اور اس کی شناخت عبدالرحیم عرف پی آئی اے کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں پیش آیا، ملزم سے اسلحہ بمعہ راؤنڈز اور 1 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

ملزم عزیر بلوچ گروپ کے نام پر سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتیں کرتا تھا، ملزم پولیس کو قتل، پولیس مقابلوں اور اقدام قتل کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button