تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ پولیس بم ڈسپوزل : 135 آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب

سندھ پولیس کی سپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل کیڈر (بی ڈی سی) کے 135 ملازمین کی بھرتی کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی اور ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین عمران یعقوب منہاس کی جانب سے اس سلسلے میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع کے ڈومیسائل کے حامل امیدوار 17 مارچ تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

بی پی ایس گریڈ 9 ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے کے لیے جنرل میرٹ پر 11 جبکہ خواتین کوٹہ اور اقلیت کوٹہ پر ایک ایک امیدوار مطلوب ہیں۔

گریڈ 7 کے کانسٹیبل کے عہدے کے لیے جنرل میرٹ پر 110 امیدوار مطلوب ہیں جبکہ خواتین اور اقلیت کوٹہ کیلئے چھ، چھ سیٹیں الگ مختص کی گئی ہیں۔

بھرتی کیلئے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈومیسائل کے حامل امیدوار درخواستیں دے سکتے ہیں۔

تسلیم شدہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے میٹرک پاس اور امیدوار کا کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ، چیسٹ کم از کم 33 انچ ہونا لازمی ہے، امیدوار کو 8 منٹ میں 1600 میٹر کی دوڑ کرنا لازم ہوگی۔

آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تک امیدوار کی عمر 18 سے 28 سال تک ہونا لازمی ہے، جبکہ اہلیت کیلئے خواتین کا قد 5 فٹ اور 14 منٹوں میں 800 میٹر واک کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دو سال کی سرکاری ملازمت کے حامل امیدوار 4 مارچ 2023 تک 33 سال کی عمر کے ہوں تو وہ درخواست دینے کیلئے اہل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button