تازہ ترینخبریںپاکستان

ایف نائن پارک واقعہ : ریاض پیرزادہ نے متاثرہ لڑکی کو ہی قصور وار قرار دے دیا

ایف نائن پارک اسلام آباد میں لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے گھریلو تربیت اور ماؤں کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اچھی مائیں اچھی تربیت کرتی ہیں، رات کو بچوں کے باہر جانے سے متعلق ہماری حدود ہیں، لڑکیاں تو کیا لڑکوں سے بھی ڈکیتیاں ہوجاتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ شوقیہ، کچھ غربت اور کچھ حیوانیت کی وجہ سے ایسے کام کرتے ہیں، ایسے کیسز سے ہمیں خود بچنا چاہیے۔

اس سے قبل موٹر وے زیادتی کیس میں سابق سی سی پی او لاہور اور سابق وزیراعظم عمران خان بھی متاثرہ فریق کو ہی ذمہ دار قرار دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کہ 4 فروری کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 2 ملزمان نے ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے پہلے دونوں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا اور پھر اگلے ہی روز انہیں پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا بیان جاری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button